News Views Events

نظریاتی کارکنوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،چودھری سالک حسین

چودھری سالک حسین اپنے عظیم والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک ، قوم ، پارٹی کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں،مصطفیٰ ملک

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے سینئرنائب صدر ، وفاقی وزیر مذہبی امور و اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین سے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک نے ملاقات کی جس میں پارٹی تنظیم نو اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کہا کہ مسلم لیگ کو ہر سطح پر فعال اور متحرک بنایا جائے گا اور نظریاتی کارکنوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
مصطفیٰ ملک نے چودھری سالک حسین کو وزارت حج کا اضافی چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ چودھری سالک اپنے عظیم والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک ، قوم ، پارٹی کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں ۔ چودھری سالک حسین نے نامساعد حالات میں جس طرح پارٹی کا کھویا ہوا وقار بحال اور شناخت کو مقدم رکھا وہ اس پر مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ مسلم لیگی ورکرز کو انکی قیادت پر فخر ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.