چین کی ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں امریکہ کی جانب سے میزائل سسٹم کی تعیناتی کی سختی سے مخالفت
بیجنگ (نیوزڈیسک) اطلاعات کے مطابق امریکی آرمی پیسیفک نے حال ہی میں اعلان کیا کہ امریکہ نے فلپائن کے جزیرے لوزون پر درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا میزائل لانچ سسٹم تعینات کیا ہے۔اس حوالے سے 18 اپریل کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی اقدام سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ فوجی محاذ آرائی کو اکسانا بند کرے، علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانا بند کرے اور اسٹریٹجک خطرات کو کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ترجمان نے مزید کہا کہ فلپائن کو امریکی اقدام کے اصل مقصد اور امریکی ضروریات کو پورا کرنے کے سنگین نتائج سے بخوبی آگاہ ہونا چاہئے اور اپنے سیکیورٹی مفادات کی قیمت پر غلط راستے پر مزید جانے سے گریز کرنا چاہئے۔