News Views Events

مسلم لیگ ن سعودی عرب کا سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلی سطح وفد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم

دونوں ممالک کے اقتصادی، سیاسی اور سماجی تعلقات کیلئے دورہ ایک سنگ میل ہے، سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) سعودی عرب عبد الخالق لک کا بیان

0

 

جدہ: پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب نے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں اعلی سطح وفد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے دورے کو دونوں ممالک کے اقتصادی،سیاسی اور سماجی تعلقات کیلئے سنگ میل قرار دیا۔ اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل ن لیگ سعودی عرب عبد الخالق لک نے کہا ہے کہ سعودیہ کے اعلی سطح وفد کے دورے سے ترقی اور امید کی نئی کرن پیدا ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان معاشی میدان میں تعاون وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودیہ کی جانب سے معدنیات، نجکاری، پیٹرولیم اور دیگر شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری سے معیشت کا پہیہ گھو مے گا اور پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دین اور تاریخ کے مظبوط رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی ہر ماہ قیمتی زر مبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں جو ہماری معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کے امکانات پیدا کرنے پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے ابتدائی عرصے میں ہی عالمی اداروں نے معاشی بحالی کے حوالے سے اچھی خبریں سنائی ہیں۔ورلڈ بینک،آئی ایم ایف،بلوم برگ سمیت دیگر معاشی ایجنسیاں بہتر مستقبل کی نوید سنا رہی ہیں۔پاکستان میں سیاسی استحکام سے معاشی استحکام بھی آئے گا جس کا براہ راست اثر مہنگائی میں کمی پر پڑے گا۔حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے اگلے برس زرعی اور صنعتی پیداوار بہتر ہوگی۔غذائی اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی۔اصلاحات پر تیزی سے عمل درآمد سے شرح ترقی میں بتدریج اضافہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.