News Views Events

پیرس اولمپکس کے آغاز کا 100 روزہ کاونٹ ڈاون شروع ، چائنا میڈیا گروپ کا مربوط میڈیا کوریج پلان جاری

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)پیرس اولمپکس کے آغاز کا 100 روزہ کاونٹ ڈاون شروع ہو گیا۔اس موقع پر چائنا میڈیا گروپ نے بیجنگ میں 2024 کے پیرس اولمپک گیمز کے لیے مربوط میڈیا کوریج پلان جاری کیا۔ سی ایم جی کی ایڈیٹوریل کونسل کے رکن پھنگ جیئن مینگ نے اس تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں متعدد چینی اولمپک چیمپئنز بھی شریک ہوئے اور چینی اولمپک کمیٹی کی وائس چیئرمین اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے رکن لی لینگ وے نے اپنا ورچوئل پیغام بھیجا ۔ تقریباً ایک سو کمپنیوں کے نمائندوں اور سی ایم جی کے متعلقہ محکموں کے سربراہان سمیت 300 سے زائد افراد نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی اور سی ایم جی کے درمیان طے شدہ معاہدے کے مطابق، سی ایم جی کو باضابطہ طور پر پیرس اولمپکس کا مرکزی نشریاتی ادارہ بننے کے لیے مدعو کیا گیا، سی ایم جی نے پیرس اولمپکس کے لیے سب سے زیادہ نشریاتی منصوبوں کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا بننے کی بولی جیت لی۔
پھنگ جیئن مینگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی ایم جی نے مرکزی نشریاتی ادارے اور بین الاقوامی میڈیا کے طور پر پیرس اولمپکس کے لیے سب سے زیادہ نشریاتی منصوبے جیتے ہیں، سی ایم جی2000 سے زائد افراد کی پروڈکشن اور براڈکاسٹ ٹیم بھیجے گا اور ایک ملٹی چینل آل راؤنڈ اورسہ جہتی رپورٹنگ کرے گا۔سی ایم جی کے متعلقہ پروگرام سینٹرز کے میزبانوں، رپورٹرز اور پروڈیوسرز نے بھی موقع پر ہی متعدد مربوط میڈیا اولمپک پروگراموں کو فروغ دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.