News Views Events

برطانیہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے، چینی وزارت خارجہ

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)برطانوی حکومت نے نام نہاد "ہانگ کانگ پر نصف سالہ رپورٹ” جاری کی۔ اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ برطانیہ کی نام نہاد رپورٹ نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے اندرونی معاملات میں سراسر مداخلت کی ہے اور بین الاقوامی قوانین کے اصولوں اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ قومی سلامتی قانون کے نفاذ کے بعد ہانگ کانگ کے باشندوں کو قانون کے مطابق حاصل حقوق اور آزادیوں کا بہتر تحفظ کیا گیا ہے اور ہانگ کانگ نے معاشی ترقی کے بہترین دور کا آغاز کیا ہے اور ترقی کا مستقبل مزید روشن ہے۔ ہانگ کانگ کے معاملات خالصتاًچین کے داخلی معاملات ہیں۔ ہم برطانیہ کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اس بنیادی حقیقت کا احترام کرے کہ ہانگ کانگ کی واپسی کو تقریباً 27 سال ہو چکے ہیں اور برطانیہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے، اور چین کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے مجرموں اور عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کی پشت پناہی اور ان کی حوصلہ افزائی بند کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.