چینی صدر سے جرمن چانسلر اولاف شولز کی ملاقات
بیجنگ (نیوزڈیسک)16 اپریل کی صبح چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں دیایوتھائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں جرمن چانسلر اولاف شولز سے ملاقات کی۔
واضح رہے جرمن چانسلر اولاف شولز اپنے چین کے دورے کا آغاز کرنے کے لیے اتوار کوچین کے شہر چھونگ چھینگ پہنچے تھے ۔ چینی میڈیا کے مطابق چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شولز کا چین کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ جرمن چانسلر کے وفد میں جرمنی کے وزیر زراعت، وزیر ماحولیات اور وزیر مواصلات بھی شامل ہیں۔ اولاف شولز کے وفد میں جرمنی کی بڑی کمپنیوں سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات بھی موجود ہیں۔ اس کاروباری وفد میں سیمنز، بی ایم ڈبلیو، اور مرسڈیز بینز جیسے اداروں کے رہنما شامل ہیں۔