News Views Events

افغانستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 33 افراد جاں بحق

0

کابل (نیوزڈیسک)شدید بارشوں نے افغانستان میں بھی تباہی مچادی،مختلف واقعات میں 33افراد جاں بحق ہوگئے۔
افغانستان میں حالیہ طوفانی بارشوں سےنظام زندگی بری طرح متاثر ہے،صوبے قندہارمیں موسلا دھار بارش سے ایک سو چھیالیس گھر تباہ ہوئے،مال مویشی سیلابی ریلےمیں بہہ گئے۔
مزارشریف ہائی وےٹریفک کےلیےبندکردیا گیا،ملک کےدیگر علاقوں میں بھی رابطہ سڑکیں سیلاب کےباعث تباہ ہوگئیں،قازقستان میں بھی بارشوں سےکئی مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ایک لاکھ آٹھ ہزارافراد کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا گیا۔

اسرائیل پر ایران کا جوابی حملہ، چین کی جانب سے فریقوں کو پرامن اور تحمل سے رہنے کی اپیل
اسرائیل کی سرزمین پر ایران کے فوجی حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کو موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے اور وہ متعلقہ فریقوں سے پرامن اور تحمل سے رہنے کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہو۔
کشیدگی کا یہ دور غزہ میں تنازعہ کے پھیلاؤ کا تازہ ترین مظہر ہے۔ چین کے مطابق اولین ترجیح اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2728 کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنا اور غزہ کے تنازع کو جلد از جلد ختم کرنا ہے۔ چین نے عالمی برادری بالخصوص بااثر ممالک سے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.