News Views Events

چین کے قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کی کم جانگ ان سے ملاقات

0

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کے قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی جو چینی پارٹی اور حکومتی وفد کی قیادت میں شمالی کوریا کے سرکاری خیر سگالی دورے پر ہیں نے پیانگ یانگ میں شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور شمالی کوریا کے قومی امور کے چیئرمین کم جونگ ان سے ملاقات کی۔

چاؤ لہ جی نے سب سے پہلے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی جانب سے کم جونگ ان کو نیک خواہشات پہنچائیں۔ چاؤ لہ جی نے کہاکہ انہیں چینی پارٹی اور حکومتی وفد کی قیادت میں شمالی کوریا کا سرکاری خیر سگالی دورہ کرنے اور "چین-شمالی کوریا دوستی کے سال” کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے میں شمالی کوریا کی پارٹی اور حکومت کی جانب سے گرمجوشی اور مہمان نوازی ملی ہے۔ رواں سال چین اور شمالی کوریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے۔ نئی صورتحال میں چین دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے اعلیٰ ترین رہنماؤں کے پختہ عزم اور دونوں ممالک کے عوام کی مشترکہ امنگوں کے مطابق چین شمالی کوریا تعلقات کی زیادہ سے زیادہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے شمالی کوریا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ چین "چین-شمالی کوریا دوستی سال” کی سرگرمیوں کے مشترکہ اہتمام کے لئے شمالی کوریا کے ساتھ قریبی تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

کم جونگ ان نے چاؤ لہ جی کے ذریعے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پہنچائیں۔ کم جونگ ان نے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مضبوط قیادت میں سوشلزم کی ترقی میں چین کی کامیابیوں پر گرمجوشی سے مبارکباد دی اور اس بات پر زور دیا کہ شمالی کوریا اور چین کے مابین روایتی دوستانہ تعاون پر مبنی تعلقات کو مستحکم بنانا اور فروغ دینا شمالی کوریا کی پارٹی اور حکومت کی غیر متزلزل پالیسی ہے۔دونوں ممالک کے درمیان تعلقات نئے دور کے تقاضوں کے مطابق مسلسل ایک نئے اور اعلیٰ مرحلے کی طرف ترقی کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.