عالمی امن اور خوشحالی میں چین کا کردار بے مثال ہے، وزیر اعظم اینٹیگوا اور باربوڈا
بیجنگ(نیو زڈیسک)اینٹیگوا اور باربوڈا ، شمال مشرقی بحیرہ کیریبین میں واقع ہے اور 3 جزائر پر مشتمل ہے: اینٹیگوا ، باربوڈا ، اور ریڈونڈا۔ اینٹیگوا اور باربوڈا مشرقی کیریبین کے علاقے میں پہلے ممالک میں سے ایک تھا جس نے عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔ رواں سال چین کا دورہ کرنے والے لاطینی امریکی اور کیریبین ملک کے پہلے رہنما کی حیثیت سے ، اینٹیگوا اور باربوڈا کے وزیر اعظم ، جاسٹن براؤن نے چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے ایک حالیہ خصوصی انٹرویو میں اینٹیگوا اور باربوڈا کی حمایت پر چین کا ایک بار پھر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے چین نے ہی ہمیں سب سے زیادہ حمایت فراہم کی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بڑے ملک اور چھوٹے ملک کے درمیان تعلقات کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی امن اور خوشحالی میں چین کا کردار بے مثال ہے۔ یہ خدمات صدر شی جن پھنگ کے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے تصور کی وجہ سے ہیں، جو تمام انسانیت کے لئے ایک بہت بلند وژن ہے۔ گزشتہ 10 برسوں کے دوران چین نے دنیا بھر کے ترقی پذیر ممالک کو مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کی ہے تاکہ لوگ خود کو غربت سے نکال سکیں۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک کو ہمیشہ عالمی وسائل پر قبضہ حاصل ہے لیکن وہ زیادہ دوستانہ نہیں ہیں۔ اگرچہ چین دنیا کا امیر ترین ملک نہیں ہے لیکن اس نے گزشتہ 40 سالوں میں زبردست کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے اپنے تجربات کا دوسروں کے ساتھ تبادلہ کیا اور عالمی خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کیا ۔ مثال کے طور پر اینٹیگوا اور باربوڈا میں چین کی جانب سے رعایتی قرضوں اور مختلف قسم کی مدد کے بغیر بہت سے منصوبوں کو کامیابی سے انجام نہیں دیا جا سکتا تھا۔ مثال کے طور پر، اینٹیگوا اور باربوڈا کے ہوائی اڈے، ٹرمینلز اور بندرگارہوں کی تعمیر نو. 2018 میں ، چین اور اینٹیگوا اور باربوڈا نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ، جس سے اینٹیگوا اور باربوڈا مشرقی کیریبین میں چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔ فریقین کے تعاون سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد پہنچے ہیں ۔سینٹ جانز، اینٹیگوا اور باربوڈا کی بندرگاہ پر، کئی بڑے سیاحتی جہاز لنگر انداز ہوئے ہیں۔ ستمبر 2022 میں ، سینٹ جانز پورٹ کی تعمیر نو اور توسیع کا منصوبہ ، جو چینی امداد سے تعمیر کیا گیا تھا ، کامیابی سے مکمل ہوا ،جس کی وجہ سے اینٹیگوا اور باربوڈا میں مشرقی کیریبین میں سب سے بڑا مخلوط مسافر اور کارگو ٹرمینل وجود میں آیا اور مقامی معاشی ترقی کو نئی قوت محرکہ ملی ہے۔