News Views Events

چینی صدر کی جانب سے سلوواکیہ کےنو منتخب صدر کو مبارکباد کا پیغام

چین اور سلوواکیہ کے درمیان روایتی دوستی مضبوط ہے، شی

0

بیجنگ (نیو زڈیسک)چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے پیٹر پیلیگرینی کو سلوواکیہ کا صدر بننے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔ہفتہ کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور سلوواکیہ کے درمیان روایتی دوستی ہے جو وقت کے امتحان سے مزید مضبوط ہے۔

گزشتہ برسوں میں چین-سلوواکیہ تعلقات کی ترقی کا اچھا رجحان رہا ہے اور مختلف میدانوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ رواں سال چین اور سلوواکیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ دو طرفہ تعلقات کی ترقی کو اہم نیا موقع ملا ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین-سلوواکیہ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کی روایتی دوستی اور سیاسی مشترکہ اعتماد کو گہرانے، "دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو” کی مشترکہ تعمیر میں تعاون اور چین-وسطی و مشرقی یورپ کے ممالک کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے، دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بلندی تک پہنچانے اور دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ فائدہ پہنچانے کے لئے صدر پیلیگرینی کے ساتھ مل کرکام کرنے کے خواہاں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.