فلپائن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان کا رین ائی ریف کے بارے میں بیان
فلپائن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے رین آئی ریف کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ علاقائی خودمختاری کے تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرنے کی وکالت کی ہے اور علاقائی خودمختاری کے تنازعات کے حل تک بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کیا ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے چین فلپائن کی جانب سے بشمول موجودہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس بات پر غور کر رہا ہے کہ اپنے اپنے اصولی موقف کو کمزور نہ کرنے کے تناظر میں رین آئی ریف کی صورت حال کو مؤثر طریقے سے کیسے سنبھالا جائے ۔ دونوں فریقوں کے درمیان طے پانے والی اس مفاہمت کی وجہ سے رین آئی ریف پر صورتحال گزشتہ چند سالوں میں پرامن اور مستحکم رہی ہے۔لیکن دونوں فریقوں کے درمیان طے پانے والی مفاہمت پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ۔ اس وجہ سے گزشتہ ایک سال میں تنازعات جاری رہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ فلپائن اپنے وعدوں کو پورا کرے گا، اتفاق رائے کی پاسداری کرے گا، اور جلد از جلد بات چیت اور مشاورت کے ذریعے صورتحال کو مناسب طریقے سے سنبھالنے کے صحیح راستے پر واپس آئے گا۔