News Views Events

چین،صارفین کی اشیا کی قیمتوں میں سال بہ سال 0.1 فیصد کا اضافہ

0

چین کے قومی ادارہ برائے شماریات نے مارچ 2024 کے لیے قومی سی پی آئی (کنزیومر پرائس انڈیکس) جاری کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارچ 2024 میں چین میں صارفین کی اشیا کی قیمتوں میں سال بہ سال 0.1 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری سے مارچ تک اوسطاً ملک بھر میں صارفین کی اشیاء کی قیمتیں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں برابر رہیں ۔
اس حوالے سے قومی ادارہ برائے شماریات کے اربن ڈپارٹمنٹ کے چیف شماریات ڈونگ لی جوان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مارچ میں ، تعطیلات کے بعد صارفین کی طلب میں موسمی کمی اور مجموعی طور پر مارکیٹ کی مناسب فراہمی جیسے عوامل سے متاثر ہوکر ، قومی سی پی آئی میں موسمی طور پر ماہ بہ ماہ اور سال بہ سال اضافے کی شرح میں کمی واقع ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.