چین، امریکہ اور یورپی یونین کا صارفین کی مصنوعات کی سیفٹی پر تعاون کو گہرا کرنے پر مشترکہ بیان
ہانگ چو میں منعقدہ آٹھویں چین، امریکہ اور یورپی یونین کے سہ فریقی کنزیومر پراڈکٹ سیفٹی وزارتی اجلاس کے مطابق تینوں فریقوں نے تعاون کو مزید گہرا کرنے کے ایک نئے اتفاق رائے پر دستخط کئے اور "مشترکہ بیان” جاری کیا ۔
بیان کے مطابق تینوں فریق "تعاون اور مشترکہ حکمرانی ” کے موضوع پر عمل جاری رکھیں گے، صارفین کی مصنوعات کی سیفٹی کے لئے "مشترکہ معیارات” اپنانے کی کوشش کریں گے، اور "مشترکہ نگرانی” کو گہرا کریں گے.
چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین اور امریکا اور چین اور یورپ کے درمیان صارفین کے سامان کی درآمدی و برآمدی تجارتی قدر بالترتیب 0.37 ٹریلین یوآن اور 0.4 ٹریلین یوآن رہی ہے۔