فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنانے کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ابھی تک اتفاق رائے پر نہیں پہنچ سکی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی موجودہ چیئر پرسن ، عالمی ادارے میں مالٹا کی مستقل مندوب وینیسا فریزر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرے میں ہونے والے اجلاس میں فلسطین کی اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کی درخواست پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔
فریزر نے کہا کہ اگرچہ کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا "تاہم ارکان کی اکثریت نے واضح طور پر فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنانے پراپنی حمایت کا اظہار کیا۔