News Views Events

چینی وزارت تجارت کا یورپی یونین کی جانب سے چین کو غیر ملکی سبسڈی اور دیگر معاملات کی تحقیقات پر سخت موقف کا اظہار

0

 

بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین کی وزارت تجارت کے ٹریڈ ریمیڈی بیورو کے انچارج اہلکار نے برسلز میں یورپی کمیشن کے ٹریڈ ڈیفنس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر مارٹن لوکاس سے ملاقات کی ، اور چینی ونڈ ٹربائن سپلائرز کے بارے میں یورپی یونین کی سبسڈی کی تحقیقات اور چین کی معیشت میں "سنگین خرابیوں” کے نام پر ایک اور رپورٹ کے اجراء پر سخت موقف کا اظہار کیا ۔

چینی فریق نے نشاندہی کی کہ یورپی یونین کی جانب سے اب تک شروع کی جانے والی ایف ایس آر تحقیقات نے چین کے نئے توانائی سے متعلق کاروباری اداروں کو نشانہ بنایا ہے ، جو نہ صرف یورپ میں سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کرنے کے لئے چینی کاروباری اداروں کے اعتماد کو شدید طور پر کمزور کرتا ہے ، چین اور یورپی یونین کے مابین باہمی فائدہ مند تعاون میں مداخلت کرتا ہے ، بلکہ ماحولیاتی اور سبز تبدیلی کے سلسلے میں عالمی کوششوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران ، یورپی یونین نے جان بوچھ کر سبسڈی کے تصور کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک تحفظ پسند عمل ہے جو منصفانہ مسابقت کے نام پر تجارتی و کاروباری ماحول کو نقصان پہنچاتا ہے۔ چین کی وزارت تجارت کے ٹریڈ ریمیڈی بیورو کے انچارج نے کہا کہ چین اس پر شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کرتا ہے اور یورپی یونین پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے غلط طریقوں کو روکے اور انہیں درست کرے۔ انہوں نے کہا کہ چین اس حوالے سے یورپی یونین کے آئندہ اقدامات پر گہری نظر رکھے گا اور ملک اس سلسلے میں تمام ضروری جوابی اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.