News Views Events

امید ہے کہ تائیوان کے ہم وطنوں کی اکثریت "تائیوان کی علیحدگی پسندی اور غیر ملکی مداخلت کی سختی سے مخالفت کرے گی۔ اسٹیٹ کونسل کا دفترِ امورِ

0

تائیوان بیجنگ (نیوز ڈیسک)) چین کے اسٹیٹ کونسل کے دفترِ امورِ تائیوان کی پریس کانفرنس میں تائیوان کی گو مین ڈانگ پارٹی کے سابق چیئراینمن ما گ چو کے چائنیز مین لینڈ کے حالیہ دورے کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے جنگ سے بچنے، امن کی جدوجہد کرنے، چین کے احیا اور مشترکہ طور پر امن و خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی امید کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ہماری چینی نسل کی سب سے بڑی خواہش بھی ہے۔

آپ کا اس پر کیا تبصرہ ہے؟ ترجمان ژو فینگ لین نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کی پرامن ترقی، آبنائے پار امن برقرار رکھنے،مشترکہ ترقی کو فروغ دینے اور آبنائے کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کو فائدہ پہنچانے کا صحیح طریقہ ہے۔ آبنائے کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کو چینی خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، قومی احیاء کی ذمہ داری اٹھانی چاہیے اور قومی احیاء کی عظمت میں شریک ہونا چاہیے۔

تائیوان کی موجودہ انتظامیہ کے حکام کا "تائیوان کی علیحدگی پسندی” کے موقف پر سختی سے عمل کرنا اور بیرونی طاقتوں کے ساتھ مل کر "علیحدگی ” کی اشتعال انگیزیوں میں مسلسل ملوث رہنا ،آبنائے تائیوان میں کشیدگی اور افراتفری کی بنیادی وجوہات ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تائیوان کے ہم وطنوں کی اکثریت ایک چین کے اصول اور "92 اتفاق رائے” کو برقرار رکھنے میں ہمارا ساتھ دے گی، "تائیوان کی علیحدگی پسندی” اور غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کرے گی، مشترکہ طور پر آبنائے پار تعلقات کی پرامن اور مربوط ترقی کو فروغ دے گی، آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کا تحفظ کرے گی اور قومی احیاء کے عظیم مقصد کے لیے مل کر کام کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.