News Views Events

"یوئن نان کے طرز زندگی” کا تجربہ کریں،سی پی سی کے صوبائی پارٹی سیکریٹر ی

0

بیجنگ (نیوز ڈیسک)حیاتیاتی تنوع کے نقطہ نظر سے ، یوئن نان ایک ایسی جگہ ہے جہاں جانداروں کی تمام انواع ہم آہنگی کے ساتھ رہتی ہیں۔ اس صوبے میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بننے والے حیرت انگیز قدرتی مناظر بھی موجود ہیں، لیکن صوبہ یوئن نان اپنے قدرتی حسن سے کہیں زیادہ ہے۔

یہاں مقامی لوگوں کے زندگی گزارنے کے انداز اور ان کا فخر بھی پنپتا ہے ۔ یوئن نان صوبے کی سی پی سی کمیٹی کے سیکریٹری وانگ ننگ خوشی اور خوبصورتی کے حصول کے لیے یوئن نان کے مقامی لوگوں کی رگوں میں دوڑنے والے مثبت رویے اور مہمان نوازی سے متعارف کروانے کی کوشش کرتے چلے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ یوئن نان کو دریافت کرنے اور "یوئن نان کےطرز زندگی” کو اپنانے کے لیے چین اور دنیا بھر کے دوستوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یوئن نان میں رہنے کا اصل حسن اس کے قدرتی ماحول اور اس کے لوگوں میں ملتا ہے۔ یوئن نان کا دورہ کرکے اور یہاں لوگوں سےمل کر، آپ ایک ایسے چین کا تجربہ کریں گے جو قابل اعتماد، خوبصورت اور قابل احترام ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.