News Views Events

یورپی یونین کی چین کی معیشت سسے متعلق رپورٹ پر چین کی وزارت تجارت کا سخت رد عمل

0

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی وزارت تجارت کی ایک پریس کانفرنس میں وزارت کے ترجمان نےیورپی یونین کی رپورٹ میں ذکر کردہ چینی مارکیٹ کی نام نہاد "سنگین تحریف” کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔
ترجمان نے کہا کہ یورپی کمیشن نے ایک بار پھر 10 اپریل کو ایک رپورٹ جاری کی کہ چین کی معیشت میں "سنگین تحریف” ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی کمیشن نے یک طرفہ اور غلط طریقے سے چین کی سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی کا اندازہ لگایا اور امتیازی اینٹی ڈمپنگ طریقوں کے لیے بہانے بنائے گئے جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔چین کے وزارت تجارت کے ٹریڈ ریمیڈی بیورو کے انچارج نے اس معاملے پر یورپی فریق سے سخت مذمت اور مخالفت کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین نے مخصوص حقیقتوں کی بنیاد پر اپنی سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی کے نظام کو تلاش اور قائم کیا ہے اور تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی طرف سے یکطرفہ طور پر طے کیے گئے نام نہاد "مارکیٹ تحریف” کے معیارات کی بنیاد پر چین کی مارکیٹ اکانومی کا جائزہ لینا ایک سنگین غلطی ہے۔
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ٹی او کے قوانین میں معیشت کے "سنگین تحریف” کا کوئی تصور یا معیار نہیں اور یورپی یونین نے ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے نظام کی اتھارٹی کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر پوری توجہ دے گا اور اس معالمے میں تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.