News Views Events

چینی فوج جنوبی بحیرہ چین میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے،ترجمان سدرن تھیٹر آف آپریشنز

0

چینی پیپلز لبریشن آرمی کے سدرن تھیٹر کے ترجمان ایئر فورس کے سینئر کرنل تھین جون لی نے کہا ہے کہ 7 سے 8 اپریل تک سدرن تھیٹر کی بحری اور فضائی افواج نے جنوبی بحیرہ چین کے پانیوں میں لڑاکا طیاروں کا گشت اور الرٹ ، مشترکہ بحری اور فضائی حملے اور جنگی جہازوں کی جنگی تیاریوں کا گشت، اور دیگر مشقوں سمیت تربیتی سرگرمیاں انجام دیں ۔
تھیٹر میں موجود فوجیوں نے جنگی تربیت اور تیاریوں کو جاری رکھتے ہوئے ہر لمحہ اعلی سطحی الرٹ کو برقرار رکھا ۔
ترجمان نے کہا کہ چینی فوج قومی خودمختاری اور سلامتی کے مضبوط دفاع اور جنوبی بحیرہ چین میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.