News Views Events

امریکہ کی جانب سے چینی الیکٹرک گاڑیوں کی تحقیقات کے حوالے سے چین کا رد عمل سامنے آ گیا

0

امریکہ کی جانب سے چینی الیکٹرک گاڑیوں کی تحقیقات کے حوالے سے چین کا رد عمل سامنے آ گیا

بیجنگ ( نیوز ڈیسک)حال ہی میں امریکی حکومت نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے نام پر اعلان کیا تھا کہ وہ چینی ساختہ الیکٹرک گاڑیوں کی تحقیقات کرے گی جبکہ یورپی یونین نے ایسے ضوابط جاری کیے ہیں جن کے تحت چین سے درآمد کی جانے والی الیکٹرک گاڑیوں کو کسٹمز میں رجسٹر کروانا ضروری ہے۔ اس حوالے سے چینی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلقہ انچارج نے کہا کہ بعض ممالک اور خطے خاطر خواہ شواہد کی عدم موجودگی میں چین کی الیکٹرک گاڑیوں پر تجارتی پابندیوں کے نفاذ کو فروغ دینے پر زور دیتے ہیں جو نہ تو ڈبلیو ٹی او کے بین الاقوامی تجارتی قوانین کے مطابق بلکہ یہ عالمی آٹوموٹو انڈسٹری چین، سپلائی چین اور عالمی صارفین کے مفادات کو نقصان پہنچائے گا۔ یہ عالمی آٹوموٹو صنعت کی ترقی کے لیے سازگار نہیں ہے اور اس کی اپنی الیکٹرک گاڑیوں کی تبدیلی کے عمل میں بھی تاخیر ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.