چین کی ایشیا پیسفک خطے میں امریکہ کی طرف سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تعیناتی کی
سختی سے مخالفت
بیجنگ(نیوزڈیسک)8 اپریل کو چین کی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نےامریکی فوج کے پیسفک کمانڈر چارلس فلن کے ٹوکیو میں دیئے گئے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے سوال پوچھا کہ امریکہ نے مستقبل قریب میں ایشیا پیسفک خطے میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل لانچ سسٹم کو تعینات کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، اس پر چین کا کیا تبصرہ ہے؟
ترجمان ماو ننگ نے کہا کہ چین، پرامن ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور مضبوطی سے قومی دفاعی پالیسی پر گامزن ہے، ہمیں فوجی طاقت کے حوالے سے کسی ملک سے مقابلہ کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ چین نے ہمیشہ امریکہ کی طرف سےایشیا پیسیفک خطے میں یکطرفہ فوجی فائدہ حاصل کرنے کے لیے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تعیناتی اور چین کی دہلیز پر جدیدتعیناتی کو مضبوط کرنے کی سختی سے مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ دوسرے ممالک کی سلامتی کے خدشات کا احترام کرے اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانا بند کرے۔