چین اور جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک مشترکہ مستقبل کے ساتھ اچھے شراکت دار ہیں، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ ()
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے رہنماوں کے دورہ چین کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے متعدد رہنماؤں اور وزرائے خارجہ نے یکے بعد دیگرے چین کا دورہ کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ متعلقہ ممالک چین کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔پیر کے روز انہوں نے کہا کہ چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک اچھے ہمسائے، اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں جو مشترکہ قسمت کے حامل ہیں۔ چین اور آسیان مسلسل چار سال سے ایک دوسرے کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار ہیں۔ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں اہم شراکت دار ہیں۔ چین نے سنگاپور، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کے ساتھ ویزا استثنیٰ حاصل کر لیا ہے ۔ "چین-آسیان افرادی و ثقافتی تبادلوں کا سال” دونوں اطراف کے عوام کے مابین باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے رنگا رنگ سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کرے گا۔