چین کی معیشت کی 2024 میں 5.3 فیصد اقتصادی ترقی کی پیش گوئی
بیجنگ :آسیان-چین-جاپان-کوریا میکرو اکنامک ریسرچ آفس (اے ایم آر او) نے سنگاپور میں آسیان-چین-جاپان-کوریا ریجنل اکنامک آؤٹ لک 2024 جاری کر دیا – رپورٹ کے مطابق آسیان، چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے خطوں میں اقتصادی ترقی 2023 میں 4.3 فیصد رہی جو کہ 2024 میں 4.5 فیصد ہوجائے گی اور 2025 میں 4.2 فیصد اضافے کی توقع ہے۔ چین کی اقتصادی ترقی 2023 میں 5.2 فیصد سے بڑھ کر 2024 میں 5.3 فیصد اور 2025 میں 4.9 فیصد بڑھنے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ درمیانی سے طویل مدت میں آسیان اور چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے خطوں کی معیشتیں عالمی معیشت کے اہم محرک رہیں گی۔ خطے کے ممالک کی معیشتیں 2024-2030 تک اوسطا 4.4 فیصد کی شرح سے بڑھیں گی ، جو عالمی معیشت کی شرح نمو سے آگے ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2023 میں بہت سے چیلنجز کے باوجود چین کی معیشت نے 5.2 فیصد کی شرح نمو برقرار رکھی ہے جس میں چینی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے پالیسی اقدامات نے اہم کردار ادا کیا ہے۔