News Views Events

صبا قمر کی سالگرہ، بھارتی فنکاروں کے پیغامات وائرل

1

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ صبا قمر کی اپنے ‘مسٹری مین’ سے متعلق پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔5 اپریل کو صبا قمر نے اپنی 40ویں سالگرہ منائی گئی ، اُنہوں نے اپنے ڈرامہ سیریل ‘پاگل خانہ’ کی کاسٹ اور ٹیم کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
صبا قمر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی سالگرہ کے جشن کی چند تصاویر پوسٹ کیں، پوسٹ میں اداکارہ کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے اُنہیں تحائف دیے گئے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اُن تمام مداحوں اور ساتھی اداکاروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور اُن کے لیے دُعائیہ پیغامات بھی جاری کیے۔
صرف یہی نہیں بلکہ صبا قمر کی سالگرہ پر نہ صرف پاکستانی عوام میں خوشی کا سماں تھا بلکہ ساتھ ہی بھارت کی مقبول شخصیات کی جانب سے بھی صبا قمر کو سالگرہ کے پیغامات ملنا شروع ہوگئے۔
ہندوستانی معروف کامیڈین ’کپل شرما’ پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی پوسٹ پراپنے پیغام کے ذریعے کمنٹ سیکشن میں سر فہرست آگئے۔
کپل شرما نے اداکارہ کو انکے خاص دن کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ،’سالگرہ مبارک ہو، محبت اور ڈھیروں خوشیاں ہمیشہ’۔
ندوستانی میوزک انڈسٹری کے اسٹار ’پرتھوی گندھارو’ بھی صبا قمر کو سالگرہ کی مبارک باد دینے سے خود کو نہ روک سکے۔

گلوکار نے تبصرہ کرتے ہوئے صبا قمر کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیا اور لکھا کہ ،’میری پسندیدہ اداکارہ کو سالگرہ مبارک ہو، آپ کو وہ سب مل جائے جس کی آپ کو خواہش ہے اور آپ مستحق ہیں’۔
صبا قمر نے جہاں ‘پاگل خانہ’ کی کاسٹ کے ہمراہ سالگرہ کا جشن منایا تو وہیں گھر پر بھی اُن کے مسٹری مین نے اُنہیں شاندار سرپرائز دیا جس کی تصاویر انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیں۔
انسٹاگرام کی پہلی اسٹوری میں صبا قمر اُن کی تصویر کھینچنے والے شخص کی طرف دیکھ رہی ہیں، اُنہوں نے کسی کو ٹیگ کیے بغیر اپنی اسٹوری میں ‘آئی لو یو’ لکھا۔
صبا قمر نے اپنی اگلی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی کسی کو ٹیگ کیے بغیر کہا کہ آپ کی محبت نے مجھے مکمل کردیا ہے، میں اپنی زندگی میں آپ کی موجودگی پر ہمیشہ شکرگزار رہوں گی۔
اداکارہ کے اس پیغام نے مداحوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ آخر صبا قمر کا مسٹری مین کون ہے جوکہ اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.