News Views Events

چھینگ مینگ کی تعطیلات کے دوران چینی کسٹمز سے گزرنے والوں کی تعداد 5.189 ملین تک پہنچی

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے قومی محکمہ امیگریشن کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی "چھینگ مینگ” تعطیلات کے دوران ملک بھر میں سرحدی نگرانی کی ایجنسیوں نے مجموعی طور پر 5.189 ملین چینی اور غیر ملکی ٹرپس کو چین میں داخل ہونے اور باہر جانے کی سہولت فراہم کی ہے، جس کی روزانہ اوسط 1.73 ملین ہے اور یہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 69.6 فیصد زیادہ ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق ان میں2.267 ملین ٹرپس ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان سے تعلق رکھنے والے افراد کے ہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 35.9 فیصد کا اضافہ ہیں۔ 2.422 ملین ٹرپس چائنیز مین لینڈ سے تعلق رکھنے والوں کے ہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 101.7 فیصد کا اضافہ ہیں جب کہ 500،000 ٹرپس غیر ملکی باشندوں کے ہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 163.2 فیصد زیادہ ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.