News Views Events

فلسطین اسرائیل تنازعے کے 6 ماہ مکمل ، غزہ میں غذائی عدم تحفظ شدت اختیار کر گیا

0

گزشتہ سال 7 اکتوبر کو فلسطین اسرائیل تنازعے کے موجودہ دور کو شروع ہوئے 6ماہ گزر چکے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں فلسطینی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 7 اکتوبر کو فلسطین اسرائیل تنازعے کے موجودہ دور کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں 33 ہزار 137 فلسطینی جاں بحق اور 75 ہزار 815 زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث شدید انسانی بحران ہے۔ 6 اپریل کو ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ کی پٹی میں غذائی عدم تحفظ اور بچوں کی غذائی قلت کے بارے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ غزہ کی پٹی میں ہر ایک فرد بھوک کا شکار ہے۔ورلڈ فوڈ پروگرام نے انسانی ہمدردی کے کارکنوں اور انسانی امداد کے آزادانہ اور محفوظ راستے کا بھی ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے۔
ادھر حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ثالثوں کی دعوت پر غزہ جنگ بندی کے مذاکرات میں شرکت کے لیے 7 اپریل کو ایک وفد قاہرہ بھیجا جائے گا ۔ حماس نے اپنے بیان میں غزہ کی پٹی میں مستقل جنگ بندی اور اسرائیلی افواج کے انخلا کے مطالبے کا اعادہ بھی کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.