News Views Events

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے 6 ماہ مکمل ، فلسطینی شہداء کی تعداد 33ہزار سے تجاوز کرگئی

0

فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اب تک 33137 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔ وزارت صحت کا یہ بیان 6 اپریل 2024 کو اس وقت سامنے آیا ہے جب غزہ میں اسرائیلی جنگ کے 6 ماہ مکمل ہو گئے ہیں۔ وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس وقت غزہ میں اسرائیلی بمباری اور فائرنگ سے زخمی ہونے فلسطینیوں کی تعداد 75815 ہے۔
فلسطینی وزارت کے مطابق شہید ہونے والے فلسطینیوں میں سے تقریباً دو تہائی تعداد فلسطینی عورتوں اور بچوں کی ہے۔ اسی طرح زخمیوں میں بھی بڑی تعداد فلسطینی بچوں اور عورتوں کی ہے۔
وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران بھی اسرائیل نے غزہ پر بمباری اور دوسرے حملے جاری رکھے۔ جس کے نتیجے میں کم از کم 46 فلسطینی شہید ہوگئے۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔ واضح رہے 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیل مسلسل غزہ کے رہائشی فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور بڑی عالمی طاقتیں بشمول امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل کی پوری طرح پشت پناہی کر رہے ہیں۔ البتہ گاہے گاہے چند بیانات اس مجموعی پالیسی سے ہٹ کر سامنے نظر آجاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.