News Views Events

دوبارہ پلوامہ طرز کاکوئی واقعہ ہوا تو ادھار نہیں رکھیں گے ، وزیر دفاع

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے کوئی کارروائی کی تو پلوامہ کی طرح پھر جواب دیں گے،ہم نے خیرات کے طور پر بھارت کو طیارہ واپس کیا،پھر ایسا کچھ ہوا تو ادھار نہیں رکھیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کروایا تھا۔ کوئی شک نہیں بھارت ایک دہشت گرد ریاست ہے ،اگر پاکستان میں وارداتیں ہوئی ہیں ، ہمیں اس کا بدلہ لینا پڑا تو لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائیں گے تاکہ معلوم ہوسکے کہ بھارت کس حد تک جاسکتا ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم نے خیرات کے طور پر بھارت کو طیارہ واپس کیا،پھر ایسا کچھ ہوا تو ادھار نہیں رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.