شام میں ایرانی سفارت خانے پراسرائیلی حملہ، مختلف ممالک میں یوم القدس کے موقع پر مظاہرے
لبنان کے دارالحکومت بیروت اور جنوبی شہر سیدون میں مقامی لوگوں اور فلسطینی پناہ گزینوں سمیت ہزاروں افراد نے یوم القدس کے موقع پر مظاہرہ کیا اور شام میں ایرانی سفارت خانے کی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے کے خلاف احتجاج کیا ۔
عراق کے شہر بغداد میں غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔ عراقی ملیشیا پاپولر موبلائزیشن گروپ سے تعلق رکھنے والے سعید شہید بریگیڈ کے سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے رفح پر حملہ کیا تو عراقی ملیشیا مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کے اہم اہداف پر اپنے حملوں میں شدت لائے گی۔
یوم القدس کے موقع پر پاکستان ، یمن، ترکی، بحرین،اور دیگر ممالک میں بھی غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی فوجی کارروائی کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔