News Views Events

خیراتی تنظیم "ورلڈ سینٹرل کچن” پر حملے کے دن امریکہ نے مزید بم اسرائیل کے حوالے کرنے کی منظوری دی تھی، امریکی میڈیا

0

امریکی نیوزمیڈیا سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے حال ہی میں2،000 سے زیادہ بم اسرائیل منتقل کرنے کی اجازت دی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یکم اپریل کو غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں ورلڈ سینٹرل کچن کے سات کارکن ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد دو ہزار سے زائد ہتھیار اسرائیل کے حوالے کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
واشنگٹن پوسٹ نے بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے خیراتی تنظیم "ورلڈ سینٹرل کچن” پر حملے کے دن ، مزید بم اسرائیل کے حوالے کرنے کی منظوری دینے کا اعتراف کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی دفاعی افواج کے ہاتھوں "ورلڈ سینٹرل کچن” کے سات کارکنوں کے قتل کی عالمی سطح پر مذمت کے باوجود بائیڈن انتظامیہ نے ہزاروں بم اسرائیل کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔

وائٹ ہاؤس نے اب تک اس خبر پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.