News Views Events

چین -امریکہ بزنس ورکنگ گروپ کے نائب وزرا کی سطح کے پہلےاجلاس کا انعقاد

0

امریکہ کی دعوت پر چین کے بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کار اور نائب وزیرِ تجارت کوانگ شو وین نے 2 سے 5 اپریل تک امریکہ کا دورہ کیا اور امریکہ کی نائب وزیر تجارت ماریسا لاگو کے ساتھ ، چین- امریکہ بزنس ورکنگ گروپ کے نائب وزرا کی سطح کے پہلے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔
فریقین نے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان سان فرانسسکو میں ہونے والی ملاقات اور حالیہ فون کال میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک دوسرے کے لیے تشویش کا باعث بننے والے تجارتی پالیسی معاملات اور دونوں ممالک کے کاروباری حلقوں کی جانب سے اٹھائے گئے مخصوص تجارتی معاملات پر معروضی، منطقی اور پیشہ ورانہ بات چیت کی۔
وانگ شو وین نے کہا کہ سان فرانسسکو میں چین -امریکہ سربراہ اجلاس نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی ترقی کی سمت کی نشاندہی کی ہے۔ حال ہی میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی تھی جس میں دونوں ممالک کی ورکنگ ٹیمز کو تجارت سمیت دیگر شعبوں میں مشاورتی میکانزم کو فروغ دینے کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام لانے والی قوت ہونے چاہئیں۔ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو فعال طور پر نافذ کرنے، مواصلات کو مضبوط بنانے، تعاون کو وسعت دینے اور چین امریکہ بزنس اینڈ ٹریڈ ورکنگ گروپ کے ذریعے اختلافات کو منظم کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے، تاکہ دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کی خاطر تجارت اور سرمایہ کاری تعاون کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جاسکے۔
وانگ شو وین نے امریکہ کی جانب سے چین پر محصولات کے نفاذ کی دفعہ 301اور متعلقہ دفعہ 301 تحقیقاتی ایپلی کیشنز، قومی سلامتی کے تصور کو بغیر سوچے سمجھے عام کرنے، چینی کمپنیز پر پابندیاں لگانے ، تجارتی امداد کی تحقیقات کے قواعد پر نظر ثانی، دو طرفہ سرمایہ کاری کی پابندیوں اور چینی کمپنیز کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک پر توجہ مرکوز کی۔
فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کی وزارت تجارت دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے ساتھ قریبی رابطے کو برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے تاکہ کاروباری اداروں کے لیے باعثِ تشویش امور پر تبادلہ خیال کیا جاسکے ، چائنا -کیلیفورنیا اکنامک اینڈ ٹریڈ کوآپریشن فورم سمیت دونوں فریقوں کی طرف سے منظم تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی سرگرمیوں کی حمایت کی جائے ،صاف توانائی کی ٹیکنالوجی اور خواتین کی صحت کے شعبوں میں تعاون کی سرگرمیوں کی مشترکہ حمایت کی جائے ، صنعت کے لیے باعثِ تشویش مخصوص معیاروں پر تبادلہ خیال کو مضبوط بنایا جائے اور تجارتی سہولت کاری پر تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں کی تلاش کی جائے ۔
چین کی دعوت پر نائب وزیر تجارت ماریسا لاگو 2024 کی دوسری ششماہی میں ایک وفد کے ساتھ چین- امریکہ بزنس ورکنگ گروپ کے دوسرے نائب وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے چین کا دورہ کریں گی۔
امریکہ میں اپنے قیام کے دوران وانگ شو وین نے وائٹ ہاؤس کی قومی اقتصادی کونسل، محکمہ خزانہ، ہوم لینڈ سکیورٹی اور محکمہ تجارت میں اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور امریکی کاروباری برادری کے نمائندوں اور تھنک ٹینک اسکالرز سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.