News Views Events

نیٹو کے "جنگی بخار” سے جنگ کے بڑھنے کا شدید خطرہ ہے، ہنگری کے وزیر خارجہ

0

ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارڈو نے "نیٹو-یوکرین کونسل” کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نیٹو اس وقت "جنگی بخار” کی کیفیت میں ہے، جس سے جنگ بڑھنے کا شدید خطرہ ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیٹر سیجارڈو کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران کی گئی ہر بات نے امن کے فوری حصول کی ضرورت کی تصدیق کی ہے،کیونکہ روس یوکرین تنازع کی صورت حال سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اگر مسئلے کو جلد ہی سفارتی ذرائع سے حل نہ کیا گیا تو ہلاکتوں اور تباہی میں خوفناک اضافہ ہو جائے گا۔انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ اجلاس میں زیادہ تر تقاریر اس بارے میں تھیں کہ یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی کیسے بڑھائی جائے۔ہتھیاروں کی ترسیل اب مشکل ہوتی جا رہی ہے کیونکہ زیادہ تر اتحادیوں نے اپنے فوجی سازوسامان کے ذخائر مکمل طور پر یوکرین کے حوالے کر دیئے ہیں ۔
انہوں نےاس بات کا اعادہ کیا کہ ہنگری ، یوکرین کو ہتھیاروں کی منتقلی اور یوکرینی فوجیوں کو تربیت دینے میں نیٹو کے وسیع تعاون کا مخالف ہے اور ہنگری منصوبہ بندی، آپریشن یا اس کی مالی اعانت میں شامل نہیں ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.