News Views Events

چین کی جانب سے کیوبا کے لیے خوارک کی ہنگامی امداد

0

چینی حکومت کی جانب سے کیوبا کے لیے خوراک کی ہنگامی امداد کی پہلی کھیپ ہوانا پہنچی۔
چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل لو ژاؤہوئی نے حوالگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "چینی حکومت کو کیوبا کے دوستوں کی جانب سے ہونے والی ہر پیش رفت پر فخر ہے اور وہ ہر مشکل میں اپنے ان دوستوں کی ہمدرد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد چینی عوام کی دوستی اور محبت کی علامت ہے۔ چینی عوام ہمیشہ کیوبا کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور چین -کیوبا سوشلسٹ ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو عملی جامہ پہنانے نیز ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے کوشش کریں گے۔
کیوبا کے نائب وزیر اعظم تاپیا فونسیکا نے اپنی تقریر میں کیوبا کی حکومت، کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی اور عوام کی جانب سےچین کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ عطیہ کیوبا کے لیے بہت اہم ہے ۔ 60 سال سے زائد عرصے سےامریکی حکومت کی جانب سے کیوبا پر پابندیاں عائد ہیں جن کے انتہائی منفی اثرات بڑھتے جا رہے ہیں۔ یہ عطیہ اس باہمی مدد کا عکاس ہےجو چینی عوام نے کیوبا کے عوام کو فراہم کی ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کیوبا ، اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کی حمایت کرتا ہے ، کیوبا اور چین ایک جیسی اقدار کے حامل ہیں اور یہ یقین رکھتے ہیں کہ مستقبل روشن ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.