News Views Events

پاکستان میں زراعت صنعت و پیداوار میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں ،سفیر آذربائیجان

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سکیورٹی رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین برادرانہ مضبوط تعلقات ہیں

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سیکورٹی ریسرچ رانا تنویر کی آذربایجان کے سفیر سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
ترجمان فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے مطابق سفیر آذربایجان نے باہمی دلچسپی کے ایریاز میں ملکر کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا

سفیر آزر بائیجان نے کہا کہ زراعت صنعت و پیداوار میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں ۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سکیورٹی رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین برادرانہ مضبوط تعلقات ہیں ،پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صنعت و پیداوار میں اضافہ زرعی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے ،وزیراعظم پاکستان کے ویژن اور ہدایت زراعت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ زراعت کو پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے ، زراعت کی وجہ سے پاکستان ہر سال کثیر زر مبادلہ کماتا ہے ،ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں،صنعت کی ترقی سے معیشت مستحکم ہو گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.