News Views Events

چین،آٹزم کے شکار بچوں کی صحت کے انتظام کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے عوامی فلاح و بہبود کے تربیتی منصوبے کا آغاز

0

بیجنگ(نیوزڈیسک) 2 اپریل کو 17ویں عالمی آٹزم آگاہی دن کے موقع پر، بیجنگ میں آٹزم کے شکار بچوں کی صحت کے انتظام کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے مقصد سے عوامی فلاح و بہبود کا تربیتی پروگرام شروع کیا گیا۔ اس منصوبے سے متعلقہ ڈاکٹرز اور والدین کو آٹزم کے شکار بچوں کی صحت کے انتظام کی صلاحیت کو مشترکہ طور پر بہتر بنانے میں مدد ملے گی ، اور آٹزم والے بچوں کے علاج کو معمول کے مطابق اپنانے اورعوامی فلاح و بہبود کی تربیت کو منظم کرنے کے عمل کو فروغ ملے گا۔
اندازہ ہے کہ دنیا بھر میں تقریباً 67 ملین لوگ آٹزم کے شکار ہیں، چین میں تقریباً 3 ملین بچے اس بیماری کا شکار ہیں. 2007 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس میں 2 اپریل کو آٹزم کی آگاہی کا عالمی دن قرار دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.