News Views Events

شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کی درخواست پر شام میں ایرانی سفارت خانے کی عمارت پر فضائی حملے پر ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ اسرائیل کے نمائندے نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
سلامتی کونسل کے بیشتر ممالک نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ فلسطین اسرائیل تنازعے کے پھیلاؤ کا ایک اور ثبوت ہے۔ تمام فریقین کو کشیدگی میں مزید اضافے اور کشیدگی کے علاقوں میں توسیع کو روکنے کے لئے اپنی پوری کوشش کرنا چاہئے۔ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے کہا کہ اس طرح کے جارحانہ اسرائیلی اقدامات کا مقصد تنازع کو مزید بڑھانا ہے، جو بالکل ناقابل قبول ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے نائب مستقل مندوب نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام کو مسلسل نقصان پہنچانے والے اسرائیل کے غیر ذمہ دارانہ اور ظالمانہ اقدامات علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے حقیقی خطرہ ہیں۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کے نائب مستقل مندوب رابرٹ ووڈ نے ایک بار پھر اس بات کی تردید کی کہ امریکہ اس آپریشن میں ملوث تھا اور ایران کو متنبہ کیا کہ وہ اسے کسی بھی کشیدگی کے جواز کے طور پر استعمال نہ کرے جب کہ ایران کے نمائندے نے کہا کہ امریکہ ہی وہ ملک ہے جو علاقائی عدم استحکام چاہتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.