News Views Events

پاکستان سے ہنر مند افراد کو آذربائیجان میں روزگار کے لیے بھیجا جائے گا،چودھری سالک حسین

ورکرز کی سوشل سیکورٹی سے متعلق نیا معاہدہ کرنے اور ماضی میں ہونے والے ایم او یو کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی چودھری سالک حسین سے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی ، سفیر خضر فرہادوف نے چودھری سالک حسی کو وزارت سنبھالنے مبارکباد پیش کی۔
ملاقات کے دوران دو طرفہ امور اور آذربائیجان میں موجود پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ورکرز کی سوشل سیکورٹی سے متعلق نیا معاہدہ کرنے اور ماضی میں ہونے والے ایم او یو کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔
وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کہا کہ سفیر خضر فرہادوف نے آذربائیجان کو آئی ٹی کے شعبے میں ہنر مند افرادی قوت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے تعاون کی درخواست کی جس کی انہیں مکمل یقین دھانی کروائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی مستقبل میں تیل اور گیس کے شعبے میں آذربائیجان کی تجربہ کار افرادی قوت سے مستفید ہو سکتا ہے۔
گزشتہ وزارت کے دوران بھی آزربائیجان کے ساتھ ایل این جی کا معاہدہ کروانے میں اہم کردار ادا کیا تھا جس کے تحت پاکستان کو دنیا میں سب سے سستی ایل این جی فراہم کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے سے تعاون کیا ہے۔ انشااللّٰہ یہ تعلقات مزید مستحکم کیے جائیں گے اور پاکستان سے ہنر مند افراد کو آذربائیجان میں روزگار کے لیے بھیجا جائے گا۔ ہم خطے کی ترقی کے لیے تمام ممالک سے ہر شعبے میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.