News Views Events

چین دہشت گرد حملے کی تحقیقات میں پاکستان کو ضروری مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے یومیہ پریس کانفرنس میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بارے میں کہا کہ چین پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور بیرون ملک چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی سلامتی کا بھرپور تحفظ کرتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان انتہائی عزم اور ٹھوس کوششوں کے ساتھ سنجیدگی سے سچائی کا پتہ لگائے گا، مجرموں اور پس پردہ ماسٹر مائنڈز کو سخت سے سخت سزا دے گا، اور پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا. چین اس معاملے کی تحقیقات میں پاکستان کو ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور دہشت گردوں کو وہ قیمت چکانی پڑے گی جس کے وہ مستحق ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.