چین کی شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت
بیجنگ(نیوزڈیسک)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پریس کانفرنس میں شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کےحوالے سے کہا کہ چین اس حملے کی مذمت کرتا ہے۔سفارتی اداروں کی سلامتی کی خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی، شام کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال ہنگامہ خیز ہے اور ہم کسی بھی ایسے اقدام کی مخالفت کرتے ہیں جو کشیدگی میں اضافے کا باعث بنے۔