چین اور فرانس کا دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں فرانسیسی وزیر خارجہ اسٹیفن سیجورن سے ملاقات کی۔
چینی میڈیا کے مطابق ملاقات میں لی چھیانگ نے کہا کہ اس سال چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ ہے جس پر صدر شی جن پھنگ اور صدر میکرون نے مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، عملی تعاون کو گہرا کرنے اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ فرانس "ڈی کپلنگ” کی مخالفت کرتا ہے، ون چائنا پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے، اور فرانس-چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔