عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جناب عمر ایوب کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف/ اپوزیشن لیڈر ڈیکلیئر کر دیا
اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی نے عمر ایوب خان کو بطور اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا۔
اسپیکر ایاز صادق نے عمر ایوب خان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عمر ایوب نوٹیفکیشن اجراء کے بعد چیمبر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
اسپیکر آفس میں اپوزیشن لیڈر کے لیے اسکروٹنی کا عمل مکمل کیا گیا۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور قیادت کا مشکور ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی نے بلایا تھا اور ہماری موجودگی میں اسکروٹنی کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جناب عمر ایوب کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف/ اپوزیشن لیڈر ڈیکلیئر کر دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے آج اپوزیشن کے اراکین بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب اور ملک محمد عامر ڈوگر کی ملاقات کی ۔ ملاقات میں قائد حزب اختلاف کی نامزدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
قائد حزب اختلاف کے لیے عمر ایوب کا نام اپوزیشن کی طرف سے جمع کروایا گیا تھا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس کے رول 39 کے تحت سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد عمر ایوب کو قائد حزب اختلاف ڈیکلیئر کر دیا۔
عمر ایوب کا نام اپوزیشن کی اکثریت کی طرف سے پیش کیا گیا تھا۔
اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کیلئے کاغذات جمع کرنے کا وقت کل مورخہ یکم اپریل 2024 کو شام 6 بجے تک تھا، مقرر وقت تک کسی دوسرے امیدوار کے کاغذات موصول نہیں ہوئے،