ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں یوکرین کے ملوث ہونے کے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں،یوکرین
یوکرینی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کی قومی سلامتی سروس نے ماسکو کنسرٹ حملے میں یوکرین کے ملوث ہونے کے روسی الزامات اور یوکرین کی قومی سلامتی سروس کے سربراہ مالیوک کی گرفتاری کے روسی مطالبے پر ایک بیان جاری کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ روس نے یوکرین کے حکام سے بین الاقوامی کنونشنز کے مطابق ان حملوں میں ملوث تمام افراد کی فوری گرفتاری اور حوالگی کا مطالبہ کیا ہے اور یہاں تک کہا ہے کہ یوکرین نے انسداد دہشت گردی کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے تا ہم روسی وزارت خارجہ نے ماسکو کنسرٹ ہال پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں اب تک یوکرین کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیاہے ۔