News Views Events

چین کے مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس کی مارچ میں نمایاں طور پر بحالی

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس بین الاقوامی سطح پر ایک تسلیم شدہ میکرو اکنامک ایڈوانس مانیٹرنگ اور ارلی وارننگ اشاریہ ہے۔ عام طور پر 50 فیصد کو معاشی طاقت کی اہم قدر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر یہ 50 فیصد سے زیادہ ہے تو یہ اقتصادی توسیع کو ظاہر کرتا ہے، اور اگر یہ 50 فیصد سے کم ہے ، یہ اقتصادی سکڑاؤ کی عکاسی کرتا ہے۔
چائنا فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ اور قومی ادارہ شماریات کے سروس انڈسٹری سروے سینٹر نے31 تاریخ کو مارچ کے لیے چائنا پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس جاری کیا۔ ان میں، مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس توسیع کی سطح پر واپس آ چکا ہے، اور اقتصادی بحالی کا رجحان مزید مضبوط ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.