News Views Events

فلسطینیوں کی جانب سے "یوم الارض” کے موقع پر احتجاج

0

فلسطینیوں نے گزشتہ روز 48واں "یوم الارض” منایا ۔ اسی دن، فلسطینیوں اور دنیا بھر کے لوگوں نے اس دن کی یاد میں مظاہرے کیے اور فلسطین پر اسرائیل کے دیرینہ قبضے اور تجاوزات کی پالیسی کے خلاف احتجاج کیا۔دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر راملہ میں فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور فلسطینی سر زمین پر اسرائیل کے قبضے کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنی سر زمین کی جدوجہد میں متحد ہیں۔ تمام فلسطینی اور دنیا بھر کے آزاد لوگ اس جدوجہد میں یکساں موقف اپناتے ہوئے غزہ میں ہمارے لوگوں اور غزہ کی مزاحمتی تحریک کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ فلسطینی سرزمین کے دفاع اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے دوبارہ حصول کے لیے ہے۔
اس موقع پر مظاہرین نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کے عوام کے خلاف وحشیانہ جارحیت کی مخالفت کرتے ہیں، ہم دل و جان سے ان کے ساتھ ہیں، ہم فوری جنگ بندی کی امید رکھتے ہیں اور غزہ کے لوگوں کو اپنی مدد کا یقین دلاتے ہیں۔
دنیا کے کئی شہروں میں فلسطینی عوام کی حمایت میں بھی مظاہرے کیے گئے۔ امریکہ میں نیویارک، برطانیہ میں لندن، اردن میں عمان اور اسرائیل میں دیر خانہ سمیت دیگر مقامات پر مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اورغزہ کی پٹی میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.