News Views Events

جرمن عوام کا نیٹو کی جانب سے اسلحے کے استعمال سے امن کو خطرے میں ڈالنے کے خلاف مظاہرہ

0

برلن (نیوزڈیسک)3500 جرمن شہریوں نے دارالحکومت برلن میں ایک مظاہرہ کیا، جس میں نیٹو کی جانب سے ہتھیاروں کے اخراجات میں اضافے سے علاقائی امن کو متاثر کرنے کی مذمت کی گئی ،اور علاقائی تنازعات کے سفارت کاری کے ذریعے پرامن حل کرنے پر زور دیا گیا۔
مظاہرے کی منتظم باربرا ماجد امین نے کہا کہ نیٹو کی اسلحہ سازی کی پالیسی امن کو خطرے میں ڈالتی ہے، نیٹو کا رویہ امن سے متصادم ہے، یہ دفاعی اتحاد نہیں بلکہ جارحانہ اتحاد ہے، نیٹو نے ایسے بے شمار کام کیے ہیں، جو سب غلط ہیں۔نیٹو نے امن کے لیے کچھ نہیں کیا۔ماسوائے اسلحے کو مزید بڑھاوا دینے اور فوجی مشقوں کے ، نیٹو نے امن کے لیے کچھ نہیں کیا، اس نے جو کچھ کیا ہے اس نے حالات کو مزید خراب کیا ہے۔
بعض مظاہرین کا کہنا تھا کہ یورپ میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے یورپی ممالک کے درمیان پرامن اور دوستانہ تعلقات کو بحال کرنا ہوگا، خاص طور پر یورپی ممالک اور روس کے درمیان تعلقات کو بحال کرنا ہوگا اور اسے فوجی ذرائع کے بجائے سفارتی مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.