News Views Events

چیف جسٹس کی مدت ملازمت تین سال کرنے پر غور

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت تین سال کرنے پر غورکیا جارہا ہے۔
نجی ٹی وی (اے آر وائی )کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت تین سال کرنے کا فیصلہ ہوگیا تو آئینی ترمیم لائی جائے گی۔
اس سے پہلے چیف جسٹس کی مدت ملازمت کا تقرر عمر کے لحاظ سے طے ہے۔
آئینی ترمیم کے لیے کمیٹی نے تیاری شروع کردی ہے، سینیٹ الیکشن کے بعد مدت ملازمت پر فیصلہ ہونے کے بعد آئینی ترمیم لائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.