چینی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی کو فراہم کی جانے والی خوراک کا سامان مصر پہنچ گیا
مصر میں چینی سفارت خانے کے عملے نے بتایا کہ چینی حکومت کی طرف سے غزہ کی پٹی کو فراہم کی جانے والی خوراک کا کچھ سامان مصر کے پورٹ سعید پہنچ گیا ہے۔450 ٹن چاولوں کی یہ کھیپ کچھ عرصہ قبل شنگھائی بندرگاہ سے بھیجی گئی تھی۔مقامی وقت کے مطابق 27 مارچ کو یہ سامان ایک تجارتی جہاز کے ذریعے مصر کے پورٹ سعید پہنچا تھا۔اس کے بعد اسے مصری ہلال احمر سوسائٹی کے ذریعے جلد ہی فلسطین منتقل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اپریل کے وسط میں 450 ٹن آٹا بھی پورٹ سعید پہنچ جائے گا۔
مصر میں چینی سفارت خانے نے یہ بھی کہا کہ چینی حکومت کی طرف سے ابتدائی مرحلے میں فراہم کی جانے والی تمام ہنگامی انسانی امداد غزہ پہنچا دی گئی ہے۔