News Views Events

امریکہ کی متعلقہ پالیسی کے خلاف ڈابلیو ٹی او میں چین کی قانونی چارہ جوئی ایک جائز اقدام ہے، چینی وزارت تجارت

0

بیجنگ(نیوزڈیسک) برقی گاڑیاں بنانے والے مینیوفیکچر ز کے چین سے بیٹری مواد خریدنے پر امریکی پابندیوں کے خلاف ڈابلیو ٹی او میں چین کی چارہ جوئی کے حوالے سے 28 تاریخ کو چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یادونگ نے کہا کہ ‘موسمیاتی تبدیلیوں ‘ اور ‘کم کاربن ماحولیاتی تحفظ کے نام پر امریکہ نے افراط زر میں کمی کا ایکٹ اور اس کی عملی تفصیلات متعارف کرائی ہیں، جس میں امریکہ سمیت مخصوص علاقوں کی مصنوعات کے استعمال کو سبسڈی کے حصول کی پیشگی شرط کے طور پر پیش کیا گیا اور نئی توانائی کی گاڑیوں کے لیے امتیازی سبسڈی پالیسیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ اس امریکی عمل سے منصفانہ مسابقت کو مسخ کیا گیا ہےاور عالمی سطح پر نئی توانائی کی حامل گاڑیوں کی صنعتی اور سپلائی چین کو بری طرح متاثر کیا گیا ہے جو ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین کی جانب سے قانونی چارہ جوئی نہ صرف چینی نئی انرجی وہیکل کمپنیوں کے مفادات کے تحفظ اور عالمی نئی انرجی وہیکل کی صنعت کے منصفانہ مسابقت کے ماحول کے تحفظ کے لیے ایک جائز اقدام ہے بلکہ قواعد پر مبنی کثیر الجہتی تجارتی نظام کا دفاع اور نئی توانائی گاڑیوں کی عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کا بھی تحفظ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.