حکومت کا ہائیکورٹ کے ججز کےخط کے معاملے پر انکوائری کرانےکا اعلان
وفاقی حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کرانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اٹارنی جنرل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کا معاملہ سامنے آیا، جو خط آیا اس کی میڈیا اور سوشل میڈیا پر دھوم تھی۔
اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ وزیراعظم نے مصروفیات کے باوجود چیف جسٹس سے ملاقات کا فیصلہ کیا، چیف جسٹس اور وزیراعظم کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹے جاری رہی، وزیراعظم نے کہا عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ اس معاملے کی چھان بین ہونی چاہیئے، وزیراعظم کل کابینہ کے سامنے معاملہ رکھیں گے۔
وفاقی حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کرانے کا اعلان کردیا، اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ غیرجانبدار ریٹائرڈ ججز کی سربراہی میں انکوائری ہوگی۔
خفیہ اداروں کی مداخلت، ججز کے خط پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے درخواست سپریم کورٹ میں دائر
ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ: چیف جسٹس نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد فل کورٹ اجلاس بلا لیا