News Views Events

چین اور بھارت کا سرحدی علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے پر اتفاق

0

چین اور بھارت نے سرحدی امور پر مشاورت اور روابط کے ورکنگ میکانزم کا انتیسواں واں اجلاس منعقد کیا جس میں دونوں ممالک کے خارجہ امور، قومی دفاع اور امیگریشن کےمحکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
چینی میڈیا کے مطابق فریقین نے چین بھارت سرحدی صورتحال کے انتظام اور کنٹرول میں ہونے والی پیش رفت کو سراہتے ہوئے اگلے مرحلے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اتفاق کیا ہے کہ سرحد پر متعلقہ موجودہ امور پر توجہ مرکوز کرکے جلد از جلد فریقین کے لئے قابل قبول منصوبے تک پہنچنے اور سرحدی صورتحال کو معمول پر کنٹرول کرنے سمیت کنٹرول کے مرحلے میں منتقل کرنے کو فروغ دینےکے لئے کوشش کی جائے۔
فریقین کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ سفارتی اور فوجی مواصلات کو برقرار رکھتے ہوئے مذاکرات اور مشاورت کے میکانزم کو بہتر بنانے اور فوجی کمانڈر سطح کے مذاکرات کا ایک نیا دور جلد از جلد منعقد کرنے کے لئے کوشش کی جائے اور فریقوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں اور اتفاق رائے پر سختی سے عمل کرتے ہوئے زمینی صورتحال میں تناؤ سے گریز کرنے اور پہلے کی گئی کوششوں کی پیش رفت کو مضبوط بناتے ہوئے سرحدی علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے کوشش کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.